ملک ہم سب کا سانجھا ہے، اقلیتوں کیساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دینگے،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ملک ہم سب کا سانجھا ہے، یہاں سب کے حقوق برابر ہیں، اقلیتوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔
اسلام آبادمیں کرسمس کےحوالےسےتقریب کااہتمام کیاگیاجس میں وزیراعظم شہبازشریف مہمان خصوصی تھے،اس موقع پروزیراعظم شہبازشریف نےاقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ کسی اقلیتی شہری کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت کےساتھ حرکت میں آئے گا۔پاکستان میں ہندوؤں، عیسائیوں اور سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے ۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ رواں سال مئی میں افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کے چھکے چھڑا ئے اور بھارت کے 7 جہاز گرائے تو قوم کو ایئر کموڈورسیسل چوہدری یاد آئے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ اقلیتوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ ملک ہم سب کا سانجھا ہے، یہاں سب کے حقوق برابر ہیں۔















