توانائی کاموجودہ بحران دنیاکےسابقہ بحرانوں سےبڑاہے،آئی اے ای اے

0
15

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں دنیا کو تیل کے ایک تاریخی بحران کا سامنا ہے۔آبنائے ہُرمز کی بندش اورتیل بردارجہازوں پرحملوں کےنتیجےمیں تیل کی یومیہ سپلائی 11ملین بیرل تک کم ہوگئی ہے، جو 1970 کی دہائی کے بحران سے بھی زیادہ ہے۔
آسٹریلیا میں گفتگو کرتے ہوئے فاتح بیرول نے کہا کہ دنیا اس وقت 70 کی دہائی سے بڑے توانائی بحران سے دوچار ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 1973 اور 1979 میں بھی تیل کے بڑے بحران سامنے آئے تھے، جبکہ 2022 میں روس اور یوکرین کی جنگ کے آغاز پر گیس کا عالمی بحران پیدا ہوا، تاہم موجودہ صورتحال اس سے زیادہ شدید ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ابتدا میں اس بحران کو درست طور پر سمجھا نہیں گیا، جس کے باعث اب وہ خود عوام کے سامنے آ کر اس پر بات کر رہے ہیں۔

Leave a reply