لاہورکو2اضلاع میں تقسیم کرنےکافیصلہ،وزیراعلیٰ نےمنظوری دیدی

0
39

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنےکی منظوری دےدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔
بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بسنت کے فوری بعد لاہور کی انتظامی ری اسٹرکچرنگ کا آغاز ہوگا، لاہور کی آبادی اور انتظامی دباؤ کم کرنے کے لیے دو حصوں میں تقسیم کا فیصلہ کیا گیا، نئے انتظامی سیٹ اپ سے سروس ڈیلیوری اور گورننس بہتر بنانے کا ہدف ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور کی تقسیم سے ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور میونسپل نظام الگ ہوگا، شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے لاہور کی انتظامی حدود ازسرنو متعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ ٹریفک، تجاوزات اور بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی انتظامی تقسیم ناگزیر قرار دی گئی۔

Leave a reply