الیکشن کمیشن نےاسلام آبادکےبلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے

الیکشن کمیشن نےبلدیاتی انتخابات کاجاری کردہ شیڈول واپس لےلیا،اسلام آبادکےبلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرتے ہوئے اس حوالے سے جاری کردہ شیڈول واپس لے لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے اجرا کے باعث بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو شیڈول تھے، تاہم 10 جنوری کو جاری کیے گئے آرڈیننس کے ذریعے بلدیاتی ڈھانچے اور انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے شیڈول واپس لینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔















