وفاقی کابینہ نے تینوں مسلح افواج کے ایکٹس میں ترامیم کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے تینوں مسلح افواج کے ایکٹس میں ترامیم کی منظوری دےدی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں یہ ترامیم منظور کی گئیں جن کا مقصد افواجِ پاکستان سے متعلق قوانین کو 27ویں آئینی ترمیم کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ترامیم کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ موجودہ چیئرمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد ختم کر دیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ان قوانین میں فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ائیر فورس اور ایڈمرل آف دی فلیٹ کے عہدے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ (پروسیجر اینڈ پریکٹس) ایکٹ 2025 کے مسودے کی بھی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 نومبر 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔















