حکومت نےبیک وقت پنشن اورتنخواہ لینےپرپابندی کانوٹیفکیشن واپس لےلیا

0
7

وفاقی حکومت نے بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر عائد پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پنشن سے متعلق دو اہم نوٹیفکیشنز واپس لے لیے گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں مشروط طور پر پنشن وصولی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ 22 اپریل 2025 اور 19 جون 2025 کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشنز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ان نوٹیفکیشنز کی واپسی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

Leave a reply