حکومت کا جدید کان کنی اورسرٹیفکیشن متعارف کرانے کا فیصلہ

0
4

پاکستان نے قیمتی پتھروں کی برآمدات پانچ سال میں ایک ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کرلیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لیے قیمتی پتھروں کی قدر میں اضافے، عالمی معیار کی سرٹیفکیشن اور جدید کان کنی کی تکنیک متعارف کرائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیمتی پتھروں کو عالمی منڈی میں بہتر مقام دلانے کے لیے ’’برانڈ پاکستان‘‘ کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ حکومت کا منصوبہ ہے کہ خام پتھروں کی بجائے ان کی تیاری اور قدر میں اضافے کے ذریعے عالمی منڈی تک رسائی بڑھائی جائے، تاکہ برآمدات میں نمایاں اضافہ اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔

Leave a reply