مسجد الحرام میں نصب دنیا کا بڑادروازہ، مجموعی طور پر کتنے دروازے ہیں؟

مسجد الحرام میں نصب دنیا کے سب سے بڑے دروازے کا نام کیا ہے؟نیز مسجد الحرام میں مجموعی طور پر کتنے دروازے ہیں؟رمضان کے دوران اہم ترین تفصیلات سامنے آ گئیں۔
دنیا کا سب سے بڑا دروازہ سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں نصب ہے، جس کومسلم امہ باب ِملک عبداللہ کے نام سے جانتی ہے۔مسجد الحرام دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہے اور اس میں نصب ایک دروازہ بھی دنیا کا سب سے بڑا دروازہ ہے، جس کودنیا باب ِملک عبداللہ کے نام سے جانتی ہے۔
حرم انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام میں زائرین کی آمد ورفت میں سہولت کیلئے 196 دروازے ہیں، جن میں سب سے بڑا باب ِملک عبداللہ ہے، جو دنیا کا سب سے بڑا دروازہ ہے۔باب ِملک عبداللہ کی اونچائی 13.3 میٹر، چوڑائی 7.7 میٹر اور وزن 14 ٹن ہے۔ یہ کسی بھی مقام یا عمارت میں نصب کیا جانیوالا اب تک کا سب سے بڑا دروازہ ہے۔کرۂ ارض پر واقع سب سے مقدس مقام مسجد الحرام میں رمضان المبارک سمیت پورا سال دنیا بھر سے لاکھوں زائرین و عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے، جن کی سہولت کیلئے مسجد کی چاروں سمتوں میں مزید 196 بڑے دروازے نصب ہیں۔
رمضان المبارک اور ایام حج میں زائرین کی سہولت کیلئے مسجد الحرام کے تمام دروازے کھول دیے جاتے ہیں ،تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور آمد و رفت کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔مسجد الحرام میں نصب شاہ عبداللہ گیٹ اپنی بناوٹ اور سجاوٹ میں اپنی مثال آپ ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا دروازہ ہے، جو مملکت کے سابق فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے کی جانیوالی توسیع کا منہ بولتا ثبوت ہے۔















