ایرانی قوم نےغیر ملکی دشمنوں کی سازشوں کوخاک میں ملادیا،خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےکہاہےکہ آج کی عظیم ریلیوں سےایرانی قوم نے غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں کوخاک میں ملادیا۔
سوشل میڈیاپرجاری پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کاکہناتھاکہ عظیم ایرانی قوم نے آج ایک تاریخی دن رقم کیا، امریکا اپنے فریبی اقدامات روکے اور اپنےآلہ کاروں پربھروسہ کرنا چھوڑ دے، ایرانی قوم مضبوط،طاقتور، باخبر ہے، دشمن کوپہچانتی ہےاور ایرانی قوم دشمن کےخلاف ہمیشہ میدان میں موجود رہتی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ آج کی عظیم ریلیوں نے غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں کوخاک میں ملادیا۔غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں پر اندرونی کرائےکے ایجنٹوں سے عمل کراویا جانا تھا لیکن عظیم ایرانی قوم نے دشمنوں کے مقابلے اپنے عزم اور اپنی شناخت کا بھر پور اظہار کیا۔ آج کے مظاہرے امریکی سیاست دانوں کو خبردارکرنےکےلیےتھے۔
خیال رہےکہ ایران کےدارالحکومت تہران میں ایرانی حکومت کےحق میں بڑاعوامی مظاہرہ ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔















