لینڈ پروٹیکشن قانون کی معطلی کو عوام قبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ لینڈ پروٹیکشن قانون کی معطلی کو عوام قبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے۔ قانون سےعوام کواپنی قانونی زمین اور جائیداد کے تحفظ کی حقیقی طاقت ملی۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پنجاب لینڈ پروٹیکشن قانون کی معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھاکہ زمین اورجائیدادکےمقدمات پہلی بار90دن میں نمٹانےکی حدمقررکی تھی،یہ قانون برسوں سےستائےگئےلاکھوں عوام کوفوری انصاف دینےکیلئے بنایاگیا،منتخب صوبائی اسمبلی نےعوام کولینڈمافیاسےنجات دلانےکیلئےقانون منظورکیا۔
مریم نواز کامزیدکہناتھاکہ قانون سےعوام کواپنی قانونی زمین اورجائیدادکےتحفظ کی حقیقی طاقت ملی،عدالتی فیصلہ طےشدہ عدالتی اصولوں کےمطابق نہیں۔















