دنیا کے14ممالک سے گزرنے والی سب سے طویل سڑک

0
18

نہ کوئی کٹ، نہ کوئی یوٹرن، نہ کوئی جمپ، 14 ممالک سے گزرنے والی دنیا کی طویل ترین سڑک کہاں واقع ہے؟حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پین امریکن ہائی وے کو دنیا کی سب سے طویل ترین شاہراہ سمجھا جاتا ہے۔ دراصل یہ اہم ترین سڑکوں کے جال کا حصہ ہے، جو امریکا کے شمالی حصے سے لیکر جنوبی امریکا کے دور دراز علاقوں تک پھیلا ہوا ہے۔ اس ہائی وے کا آغاز امریکا کی ریاست ایلاسکا کے پرڈو بی سے ہوتا ہے اور یہ 30 ہزار کلومیٹر تک پھیل کر جنوبی امریکا کے مختلف ممالک سے گزرتا ہے۔
پین امریکن ہائی وے کی جغرافیائی اہمیت کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ یہ شاہراہ متعدد ممالک سے گزرتی ہے، جن میں امریکا، کینیڈا، میکسیکو، گوئٹے مالا، ایل سلواڈور، ہونڈوراس، نکاراگوا، کوسٹا ریکا، پاناما، کولمبیا، ایکواڈور، پیرو، چلی اور ارجنٹائن شامل ہیں۔ یہ ہائی وے مختلف اہم زونز سے بھی گزرتی ہے، جس میں گھنے جنگلات، بلند پہاڑ، خشک ریگستان، اور خوبصورت ساحلی راستے شامل ہیں۔اس سٹرک کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ یہ دنیا کے مختلف موسمی حالات اور ماحولیاتی اقسام کی گزر گاہ ہے، جس سے اس پر سفر کرنا سیاحوں اور مسافروں کیلئے ایک خاص تجربہ ثابت ہوتا ہے۔
پین امریکن ہائی وے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے طویل ترین سڑک کا اعزاز حاصل ہے۔

Leave a reply