محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم سرد ہونے کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم سرد ہونے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک ،جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔اسی طرح خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ،جبکہ پہاڑی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورگردونواح میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،جبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم سردرہنےکی توقع ہے،صوبائی دارالحکومت لاہور، گوجرانوالہ،قصور،شیخوپورہ ،اوکاڑہ اورفیصل آبادمیں سموگ متوقع ہے،اُدھرسیالکوٹ،خانیوال،رحیم یارخان، بہاولپور اور ملتان میں بھی سموگ متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورسردرہنےکا امکان ہے،سندھ کےجنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلودرہنےکی توقع ہے،جبکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنےکاامکان ہے،اُدھرگلگت بلتستان میں موسم خشک اورسردرہنےکی توقع ہے، دوسری جانب آزادکشمیرمیں موسم خشک اورسردرہنےکاامکان ہے۔















