نئے آئی فون فولڈ کا ڈسپلے اور کیمرہ سیٹ اپ کیسا ہوگا؟نئی لیکس

0
8

ایپل کے صارفین کیلئے اہم خبر، نئے آئی فون فولڈ کا ڈسپلے اور کیمرہ سیٹ اپ کیسا ہوگا؟ایپل کے نئے فولڈ موبائل کے حوالے سے دلچسپ لیکس سامنے آگئیں۔
ماہرین کے مطابق نئےسال 2026 میں ایپل بھی فولڈ ایبل سمارٹ فون ڈیوائسز بنانے کی دوڑ میں داخل ہو جائے گا، جسے آئی فون فولڈ کا نام دیا جا رہا ہے، تاہم اس کے حتمی پروڈکٹ کے نام کی ابھی تک کوئی آفیشل تصدیق سامنے نہیں آئی ۔
ایپل کے نئے فولڈ ایبل ڈیوائس کے بارے میں نئی لیکس معروف ویب سائٹ ڈیجیٹل چیٹ سٹیشن کی ویبو پر ایک پوسٹ کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔لیک ہونیوالی تفصیلات کے مطابق آئی فون فولڈ میں بائیو میٹرک تصدیق کیلئے سائیڈ ماونٹڈ فنگر پرنٹ سینسر کا استعمال کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ایپل ڈیوائس میں فیس آئی ڈی شامل نہیں ہوگی اور نہ ہی انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر پر انحصار کیا جائے گا۔ایپل کا نیا موبائل بک سٹائل کے فولڈ ایبل ڈیزائن کی طرح ہوگا، جو فی الحال مارکیٹ میں سب سے زیادہ فولڈ ایبل سمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں۔مرکزی فولڈنگ ڈسپلے کی پیمائش 7.58 انچ بتائی جا رہی ہے اور اس میں انڈر ڈسپلے سیلفی کیمرہ بھی موجود ہوگا، بیرونی کور سکرین کی پیمائش 5.25 انچ بتائی جا رہی ہے اور اس میں سامنے والے کیمرے کیلئے ہول پنچ کٹ آؤٹ بھی شامل ہوگا۔
آئی فون فولڈ میں ڈوئل کیمرہ سسٹم کی خصوصیت کی توقع ہے، بتایا جا رہا ہے کہ سینسر میں کم از کم ایک ایم پی 48 ریزولوشن کیمرہ پیش کیا جائے گا، تاہم دوسرے کیمرے کے بارے میں مزید تفصیلات اب تک سامنے نہیں آئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل کے فولڈ ایبل سمارٹ فون کے مارکیٹ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ یہ اس کے لانچ ہونے کے بعد واضح ہوگا۔

Leave a reply