صدرمملکت نےقومی اسمبلی کااجلاس طلب کرلیا

صدرمملکت آصف علی زرداری نےقومی اسمبلی کااجلاس آج شام 5بجےطلب کرلیا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نےوزارت پارلیمانی امور کی سمری پرقومی اسمبلی کااجلاس طلب کیا۔جس میں ملک کی حالیہ قانون سازی اور اہم قومی امور پر بحث کی جائے گی۔
قومی اسمبلی کےاجلاس میں اپوزیشن لیڈرکی تقرری اوراہم قانون سازی متوقع ہے،جبکہ اسلام آبادبلدیاتی انتخابات کا بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کرنےکاامکان ہے۔















