سپریم کورٹ میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کےخلاف آئینی درخواست دائر

0
13

سپریم کورٹ میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کےخلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی۔
وکیل علی طاہرنےدرخواست آرٹیکل 184تھری کےتحت دائرکی۔ ترمیم میں سپریم کورٹ اورہائیکورٹس کےاختیارات سےمتعلق درخواست دائرکی گئی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ آرٹیکل 184تھری اور199کےتحت عدالتی جائزےکےاختیارات آئین کابنیادی ستون ہیں،عدالتی جائزے کے اختیارات کوختم،معطل یامتوازی نظام سےتبدیل نہیں کیاجاسکتا، درخواست کامقصد27ویں ترمیم سےپہلےاعلیٰ عدالتوں کےدائراختیارکومحفوظ بناتاہے۔
درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ ترمیم منظوری پرسپریم کورٹ اورہائیکورٹس آئینی معاملات نہیں سن سکیں گی،مجوزہ ترمیم سےعدالتی نظام مفلوج اورعدالتیں غیرمؤثرہوجائیں گی،سپریم کورٹ سے استدعا ہے اپنے اورہائیکورٹس کےدائراختیارکاتحفظ کریں۔

Leave a reply