دنیا کے محفوظ ترین اور غیر محفوظ ممالک کی فہرست، کیا پاکستان بھی شامل ہے ؟

دنیا کے محفوظ اور غیر محفوظ ممالک کی فہرست جاری، کیا پاکستان بھی شامل ہے؟تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔
بین الاقوامی حفاظتی سروے اور سیفٹی انڈیکس 2025 کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں عوامی سکیورٹی، کم جرائم اور امن و استحکام کی بنیاد پر کچھ ممالک کو انتہائی محفوظ قرار دیا گیا ہے، جبکہ دیگر کئی ممالک میں عوامی تحفظ کے حوالے سے سنگین چیلنجز موجود ہیں۔
2025 کی حفاظتی درجہ بندی (Numbeo Safety Index) کے مطابق سب سے محفوظ ممالک میں متحدہ عرب امارات، چھوٹا، مگر انتہائی محفوظ ملک اَنڈورا، قطر، تائیوان شامل ہیں۔ان ممالک کے علاوہ اسلے آف مین، ہانگ کانگ، آرمینیا، سنگاپور اور جاپان بھی عالمی طور پر محفوظ ترین ممالک میں شامل ہیں۔
حفاظتی انڈیکس کے مطابق 2025 میں دنیا کے چند ممالک میں عوامی تحفظ کو سنگین خطرات لاحق ہیں، جن میں ہیٹی،پاپوا نیو گنی،وینزویلا،افغانستان اورجنوبی افریقا شامل ہیں۔
پاکستان کو سکیورٹی انڈیکس میں درمیانی پوزیشن دی گئی ہے، جو جنوبی ایشیا میں وسط درجے کی سطح کی حفاظت کی نمائندگی کرتا ہے۔















