مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے،چینی صدر شی جن پنگ

0
4

چین کے صدر شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ کے بحران کے سفارتی حل پر زور دیتے ہوئےکہا ہےکہ خطے کے ممالک کی خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیے۔
چینی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے چینی صدر نےکہا کہ چین ہمیشہ سے مکمل جنگ بندی اور سیاسی و سفارتی ذرائع سے تنازعات حل کرنےکی حمایت کرتا آیا ہے۔ چین سمجھتا ہےکہ خطےکے تمام ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے۔
چینی صدر نے مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطیٰ کا بنیادی مسئلہ قرار دیتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے جلد قیام پر زور دیا اور کہا کہ چین مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے دو ریاستی حل کی درست سمت میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

Leave a reply