پوری دنیامیں امن کی اشدضرورت ہے،جنگوں سےہمیشہ نقصان ہواہے،صداقت مجید

0
105

سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں اس وقت امن کی اشد ضرورت ہے ۔جنگوں سے ہمیشہ جان و مال کا نقصان ہوا ہے ۔
اسرائیل ،امریکہ اور ایران کی جنگ میں دونوں طرف جانی اور مالی بہت نقصان ہو چکا ہے  جنگ سے خطے میں امن کا توازن بگڑ رہا ہے ۔سنجیدہ ملک یہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں امن قائم ہو جائے۔
پاکستان ،ترکی،قطر اور دیگر کئی ممالک کوششیں کر رہے ہیں کہ دنیا میں جاری جنگوں کا خاتمہ ہو ۔
امن کمیٹی پنجاب نے بھی امن کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے ۔۔۔جس کے تحت ہم یہ مہم چلا رہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن قائم ہو اور دنیا جنگوں کی بجائے معیشت کی ترقی اور بحالی پر کام کرے۔

Leave a reply