تیسراون ڈے،جنوبی افریقہ کاپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

0
29

تین میچزکی ون ڈےسیریزکےآخری اورفیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاہے۔
فیصل آبادکےاقبال سٹیڈیم میں کھیلےجارہےسیریزکےتیسرے اورفیصلہ کن میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کررہےہیں۔قومی ٹیم سیریزجیتنے کےلئے سردھڑکی بازی لگائےگی جبکہ پیروٹیزبھی سیریز جیتنےکی ہرممکن کوشش کریں گے۔
واضح رہےکہ تین میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے۔ سیریزکےپہلےمیچ میں گرین شرٹس نےمہمان ٹیم کوسنسنی خیز مقابلےکےبعد2وکٹوں سےشکست دےکرجیت اپنےنام کی تھی،جبکہ سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نےپاکستان کوباآسانی 8وکٹوں سےشکست دےکرسیریزبرابرکردی تھی۔

Leave a reply