یہ ایک شخص کاذاتی کیس ہےریاست سےاس کاکوئی تعلق نہیں،ممبرکےپی

0
4

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کےخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کےکیس میں ممبرکےپی نےریما رکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک شخص کاذاتی کیس ہےریاست سےاس کاکوئی تعلق نہیں۔
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نےوزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف الیکشن عملہ کودھمکانےاورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی۔شہر نازعمر ایوب کےوکلااورایڈووکیٹ جنرل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
ایڈووکیٹ جنرل کےپی نےکہاکہ الیکشن کمیشن نےسہیل آفریدی کوآج کی سماعت میں حاضری سےاستثنیٰ دےرکھاہے۔سہیل آفریدی کےوکیل علی بخاری کےسسروفات پاگئےہیں،میں سہیل آفریدی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کررہاہوں۔
ممبرکےپی نےکہاکہ آپ سرکاری حیثیت میں کیسےایک شخص کی نجی حیثیت میں نمائندگی کرسکتے ہیں، یہ ایک شخص کاذاتی کیس ہےریاست سےاس کاکوئی تعلق نہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل کےپی نےکہاکہ میں صرف علی بخاری کی جانب سےالتواکی درخواست کررہاہوں۔
چیف الیکشن کمشنرنےکہاکہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب آپ کی توصوبےمیں ضرورت ہےیہاں کیاکررہےہیں؟
ممبرکےپی نےکہاکہ چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کہتےرہتےہیں ایڈووکیٹ جنرل تونظرہی نہیں آتا۔
بعدازاں الیکشن کمیشن سماعت 16دسمبرتک ملتوی کردی۔

Leave a reply