یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، عوام نے ن لیگ کی کارکردگی پر اعتماد کر کے ووٹ دیا، مریم نواز

0
17

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، عوام نے ن لیگ کی کارکردگی پر اعتماد کر کے ووٹ دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت صوبائی وزرااورسیکرٹریزکااجلاس منعقد ہواجس میں اہم فیصلےکرلئےگئے۔اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کیا،مسلم لیگ ن نے 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو تاریخی کامیابی ملی۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا،الیکشن بیانیوں سے نہیں کارکردگی کے بل بوتے پر جیتا جاتا ہے، لوگ اب بیانیوں سے تنگ آ گئے ہیں، بیانیوں سے ملک ترقی نہیں کرتے، کارکردگی سے بہتر کوئی بیانیہ ہو ہی نہیں سکتا۔عوام نے مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر اعتماد کر کے ووٹ دیا۔
اُن کاکہناتھاکہ ہری پور میں مسلم لیگ ن کی جیت کو سب نے دیکھا، بیانیے والوں کو کام کرنا نہیں آتا، صرف نوجوانوں کو گمراہ کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی نے قیدی نمبر804 کے نام پر الیکشن لڑا لیکن شکست ہوئی، ضمنی الیکشن میں مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہو گئے۔

Leave a reply