رواں سال کرسمس کی نایاب تاریخ، جو صدی میں ایک بار آتی ہے

رواں سال کرسمس کی نایاب تاریخ، جو صدی میں ایک بار آتی ہے۔25 دسمبر کی تاریخ کی ہم آہنگی نے کرسمس کے روایتی جشن میں ایک نئی معنویت اور خوبصورتی کا اضافہ کردیا۔خوشیوں کے تہوار کرسمس کے حوالےسے دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
رواں سال کرسمس ایک غیر معمولی عددی حسن کے ساتھ آرہا ہے۔ 25/12/25 کی یہ ترتیب نا صرف خوبصورت ہے، بلکہ تاریخ میں ایک سو سال بعد دوبارہ وقوع پذیر ہو رہی ہے۔اگرچہ کرسمس ہمیشہ 25 دسمبر کو منایا جاتا ہے، مگر رواں سال کے ہندسوں کا 25پر ختم ہونا اس دن کو ایک منفرد ہم آہنگی دیتا ہے، جو 1925 کے بعد اب آ رہا ہے، یعنی اس سے قبل یہ ترتیب 25 دسمبر 1925 کو سو سال پہلے بنی تھی اور اب 2025 میں دوبارہ سامنے آ رہی ہے۔
اگلی بار یہی منظر 2125 تک ممکن نہیں۔اعداد کی اس خاص ہم آہنگی نے تقویمی ماہرین، عددی دلچسپی رکھنے والوں اور شوقیہ مبصرین کو بھی متوجہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس منفرد دن کے حوالے سے لوگ 25 دسمبر 25 کی عددی ہم آہنگی کو موضوعِ گفتگو بنا رہے ہیں۔ لوگ اس یادگار دن کیلئے خصوصی پوسٹس، ڈیزائنز اور دیگر یادگار چیزیں تیار کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ 2025میں کرسمس تہوارخاص طور پر ٹرینڈنگ میں ہے، کیونکہ رواں سال کرسمس کی تاریخ انتہائی نایاب ہے، جوسو سال میں ایک بار آتی ہے۔















