ٹک ٹاک کی طرف سے نیااےآئی فیچرمیم ڈی مکسرمتعارف

0
2

ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ایسے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جو اس ویڈیو شیئرنگ ایپ میں کمنٹس کے استعمال کا تجربہ بدل کر رکھ دے گا۔
کمپنی کی طرف سے اے آئی پر مبنی میم (meme) میکر ٹول کی آزمائش کی جا رہی ہے۔اس فیچر کے تحت ٹک ٹاک میں ایک نئی سیٹنگ کا اضافہ کیا جا رہا ہے، جس سے خودکار طور پر دیگر افراد کوصارفین کے مواد کو اے آئی کی مدد سے ری مکس کرنے کی اجازت مل جائے گی، ماسوائے اگر صارفین اس فیچر کو ٹرن آف کر دیں۔
اسے میم ری مکسر کا نام دیا گیا ہے اور ہر صارف اب ٹک ٹاک ویڈیو سے اے آئی پر مبنی تصویر تیار کرسکے گا اور چہرہ، آواز یا پس منظر کو بھی تبدیل کرسکے گا۔اگر ایک صارف کسی ہوٹل میں وزٹ کی ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کرتا ہے، تو دیگر افراد میم ری مکسر کو استعمال کرتے ہوئے ایک اے آئی تصویر تیار کرسکیں گے، جس میں آپ ساحل پر یا کسی اور جگہ نظر آئیں گے۔ان تصاویر کو اوریجنل ویڈیو کے کمنٹس میں شیئر کیا جاسکے گا۔
کمپنی کے مطابق یہ کمنٹس میں تصاویر پوسٹ کرنے کیلئے ایک بہترین فیچر ہے۔

Leave a reply