ریلوے کو عالمی معیار کا ادارہ بنانے کیلئے انقلابی اقدامات ناگزیر، وزیراعظم

0
33

وزیراعظم محمدشہبازشریف نےکہاہےکہ ریلوے کو عالمی معیار کا ادارہ بنانے کیلئے انقلابی اقدامات ناگزیر ہیں۔
وزیراعظم محمدشہبازشریف کی زیرصدارت نجی شعبے کے ماہرین کامشاورتی اجلاس منعقدہوا۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی ترقی اور صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورت معاشی اصلاحات کا اہم حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے میں ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے انقلابی اقدامات دہائیوں سے ناگزیر تھے، جبکہ جاری اصلاحات کے نتیجے میں ریلوے ملکی صنعت، تجارت اور سرمایہ کاروں کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان ریلوے آئندہ ہفتے تمام متعلقہ اکائیوں سے مشاورت کے بعد عملی اقدامات پر مشتمل جامع روڈ میپ پیش کرے۔
وزیراعظم کے مطابق حکومت نے ریلوے کی معاشی ترقی اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے حکومتی فنڈز کی دستیابی کو دہائیوں تک نظرانداز کیا گیا، تاہم آئندہ سال کے پی ایس ڈی پی میں ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے متناسب بجٹ مختص کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ریلوے کو عالمی معیار کا کمرشل مواصلاتی نظام بنانے کے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، کیونکہ ایک معیاری ریلوے نظام معاشی ترقی اور ملکی آمدنی میں اضافے میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔

Leave a reply