آج موسم سرد اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
12

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنےکی پیشگوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی علاقہ جات اور شمالی بلو چستان میں موسم شدید سرد رہنے اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں ہلکی دھند اور سموگ چھائی رہے گی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں آج موسم سرداورخشک رہے گا،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے،مری،گلیات اورگردونواح میں موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے، سیالکوٹ ،نارووال ،لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ اورگجرات میں دھند اور سموگ متوقع ہے،جبکہ جہلم ،فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ساہیوال اورملتان میں دھند پڑنےکاامکان ہے،اُدھرخانیوال،لیہ،کوٹ ادو،بہاولپوراورگردونواح میں دھند اورسموگ پڑنےکی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک ،صبح اوررات میں سرد رہنے کی توقع ہے،خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں آج موسم سرداورخشک رہےگا،جبکہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں موسم شدیدسردرہنےکی توقع ہے،پشاور،صوابی ،مردان،ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں  چند مقامات پردھندکی توقع ہے،اُدھربلوچستان کےمختلف اضلاع میں موسم سرداورخشک رہےگا۔

Leave a reply