نوجوان طلبا اور گریجوایٹس کیلئے بامعاوضہ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

0
37

نوجوان طلبااور گریجوایٹس کیلئے خوشخبری،پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے نوجوان طلبا اور گریجوایٹس کیلئے بامعاوضہ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کر دیا ۔
یہ انٹرن شپس دو ماہ کی مدت کیلئے ہوں گی، جس کا مقصد نوجوانوں کو عملی تجربہ فراہم کرنا اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ انٹرن شپ پروگرام پانچ مختلف شعبوں میں پیش کیا جا رہا ہے، جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، آپریشنز اینڈ پلاننگ، فنانس اینڈ اکاؤنٹس، انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر (سول) اور مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن شامل ہیں۔
اہلیت کے حوالے سے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ امیدوار کے پاس ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ ادارے کی متعلقہ فیلڈ میں بیچلر ڈگری یا اس کے مساوی تعلیمی قابلیت ہونا ضروری ہے۔ انٹرن شپ پروگرام کے دوران منتخب امیدواروں کو 50 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، تاہم واضح رہے کہ یہ انٹرن شپ عارضی نوعیت کی ہوگی اور اس سے مستقل ملازمت کا کوئی حق پیدا نہیں ہوگا۔درخواست دینے کے طریقہ کار کے مطابق امیدوار، اپنی درخواستیں careers@ptc.gop.pk پرای میل کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے مطابق انٹرن شپ کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 جنوری 2026 ہے۔

Leave a reply