توشہ خانہ ٹوفیصلہ چیلنج کرنےکیلئےبانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار

توشہ خانہ ٹوفیصلہ چیلنج کرنےکیلئےبانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیارکرلی گئیں۔
عمران خان اوربشریٰ بی بی کی جانب سے اپیلیں اسلام آبادہائیکورٹ میں دائرہوں گی،بیرسٹرسلمان صفدرکےذریعے2الگ الگ اپیلیں ہائیکورٹ میں دائرہوں گی۔
وکیل خالدیوسف نےبتایاکہ سزاکیخلاف اپیلیں پیرکواسلام آبادہائیکورٹ میں دائرکریں گے،اپیلیں دائرکرنےکیلئےابھی پیپرورک مکمل کررہےہیں۔
اپیلوں کےمتن کےمطابق انعام اللہ شاہ جس کوبرطرف کیاجاچکاتھاعدالت نے اس کےبیان پرانحصارکیا،عدالت نےوعدہ معاف گواہ کےبیان پرانحصار کیا جونہیں کیاجاسکتاتھا،بانی اوربشریٰ بی بی کیخلاف استغاثہ کیس ثابت کرنےمیں ناکام رہی۔
متن میں کہاگیاکہ ایک ہی جرم میں متعددمرتبہ سزانہیں دی جاسکتی ،سپیشل سینٹرل عدالت کواختیارسماعت نہیں تھا،صہیب عباسی کوغیرقانونی طورپرسلطانی گواہ بنایا گیا،بلغاری سیٹ توشہ خانہ قواعدکےمطابق سابق حکمران جوڑےنےاپنےپاس رکھا۔
متن میں مزیدکہاگیاکہ مقدمہ بغیرتفتیش قائم کیاگیااورسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے،درخواست گزارسرکاری ملازم کی تعریف میں نہیں آتا۔
واضح رہےکہ چندروزقبل عدالت نےتوشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کومجموعی طورپر17،17سال قیداورایک کروڑ64لاکھ روپے جرمانےکی سزاسنائی تھی۔















