سیاحوں کا فروغ :دنیا کے 11 خوبصورت ترین ممالک کی نئی فہرست جاری

0
5

سیاحت کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،دنیا کے 11 خوبصورت ترین ممالک کی نئی فہرست جاری کردی گئی۔
اس فہرست میں شامل دنیا کا ہر ملک اپنی منفرد خوبصورتی، شاندار تعمیرات، دلکش مناظر، قدیم تاریخ اور صدیوں پرانی روایات کی وجہ سے مشہور ہے۔بلاشبہ دنیابھر کے ممالک میں سے سب سے خوبصورت ملک کا انتخاب کرنا سیاحوں کیلئے ایک مشکل کام تھا، مگر حال ہی میں شائع ہونیوالی نئی فہرست نے یہ فیصلہ آسان بنا دیا ہے۔
دراصل یہ فہرست اُن سیاحوں کی آرا پر مبنی ہے، جو خود ان ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔دنیا کے ٹاپ 11خوبصورت ترین ممالک کی فہرست میں یونان، اٹلی، جاپان، سوئٹزرلینڈ، ناروے، انڈونیشیا، کینیڈا، آئس لینڈ، انڈیا اور تھائی لینڈ بالترتیب شامل ہیں۔
ٹریولرز کے مطابق یہ وہ ممالک ہیں، جنہیں کسی بھی بڑے سفر یا بکٹ لسٹ میں شامل کرنا ضرور ی ہے۔نیوزی لینڈ کو Rough Guides کی 2024 کے پول میں دنیا کا سب سے خوبصورت ملک قرار دیا گیا ہے۔ یہ نتائج پبلشر کے ہزاروں ریڈرز کی ووٹنگ کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔ووٹ کرنیوالوں نے نیوزی لینڈ کو اس کی شاندار قدرتی خوبصورتی، بے شمار ایڈونچر سرگرمیوں، برف سے ڈھکے پہاڑوں کے چھوئے ساحلوں کے حیرت انگیز امتزاج کی وجہ سے پہلے نمبر پر رکھا ہے۔

Leave a reply