لاہورمیں بسنت کےدوران ٹرانسپورٹ کاپلان فائنل کرلیاگیا

لاہورمیں بسنت کےدوران شہریوں کوتمام ٹرانسپورٹ سروس بلامعاوضہ فراہم کی جائیں گی۔
پلان کےمطابق شہری میٹروبس اوراورنج لائن ٹرین سےمفت سفرکے مزے لے سکیں گے۔ٹرانزٹ اتھارٹی ،ٹرانسپورٹ کمپنی،نجی رائیڈر کمپینزمفت ٹرانسپورٹ فراہم کریں گی سرکاری کالجزاوریونیورسٹیزسےبھی بسنت کےلئےبسیں مانگ لی گئیں،شہرکے24روٹس پرمفت ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائےگی۔
پلان میں کہاگیاکہ فیڈرروٹس سے228بسیں مفت ٹرانسپورٹ فراہم کریں گی،میٹروبس سروس کی 64بسیں مفت ٹرانسپورٹ فراہم کریں گی،سرکاری کالجزسے54یونیورسٹیزسے73بسیں مفت ٹرانسپورٹ فراہم کریں گی،اورنج لائن میٹروٹرین سےیومیہ تقریباًاڑھائی لاکھ افرادسفرکرسکیں گے،میٹروبس سےیومیہ گجومتہ تاشاہدرہ 87ہزارافرادکوسہولت میسرہوسکےگی۔
پلان کےمطابق راناٹاؤن تاریلوےاسٹیشن 13بسیں مفت میں سہولت فراہم کریں گی،مجموعی طورپربسوں سےیومیہ5لاکھ16ہزارافرادکومفت ٹرانسپورٹ میسرہوگی،آراےبازارتاچونگی 4،بھاٹی چوک تاشادباغ 5بسیں مفت سفرکےلئےمیسرہونگی،ڈپوچوک تاچونگی4،کینال سےجناح ٹرمنل تک 12بسیں چلیں گی، ریلوےاسٹیشن تاگلشن راوی8،وحدت روڈتاقرطبہ چوک11بسیں سہولت دیں گی،آراےبازار تاناصرباغ 13بسیں مفت سروس فراہم کریں گی،پراناکاہنہ تاآراےبازار19،بھٹی چوک تاآراےبازار19بسیں چلیں گی،جناح بس ٹرمنل تابی آربی 17بسیں چلائی جائیں گی۔
واضح رہےکہ حکومت پنجاب نے6،7 اور8فروری کولاہورمیں بسنت کااعلان کیاہواہے۔















