
ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کےباعث پنجاب حکومت نےٹریفک آرڈیننس پرعمل درآمدروک دیا۔
لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ٹرانسپورٹرزنے ٹریفک قوانین کےخلاف پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی جس پر وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان اورٹرانسپورٹرزکےدرمیان مذاکرات ہوئےجوکہ کامیاب ہوگئے۔
حکومت کےساتھ مذاکرات کامیاب ہونےپرٹرانسپورٹرزنےہڑتال کی کل واپس لےلی،دوسری جانب حکومت نےبھی فوری طورپرٹریفک آرڈیننس پرعمل درآمد روک دیا ہے۔
واضح رہےکہ ٹرانسپورٹرزاورپنجاب حکومت کےدرمیان مذاکرات کاپہلادورناکام ہوگیاتھا۔مذاکرات کادوسرادورآج دوپہرکوہواجوکہ کامیاب ہوگیا۔















