درختوں کی کٹائی پرایس ایچ اوکوبلاکرپرچہ درج کراؤں گا،جسٹس شاہدکریم

سموگ کےتدارک سےمتعلق کیس میں جسٹس شاہدکریم نےریمارکس دئیےکہ درختوں کی کٹائی پرایس ایچ اوکوبلاکرپرچہ درج کراؤں گا۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہدکریم نے سموگ کےتدارک سےمتعلق شہری ہارون فاروقی سمیت دیگرکی درخواستوں پرسماعت کی۔
وکیل درخواست گزارنےکہاکہ ڈاکٹرزہسپتال کےسامنےنہرسےدرختو ں کی کٹائی کی گئی ہے۔عدالت نے درختوں کی کٹائی پرڈی جی پی ایچ اےپربرہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس شاہدکریم نےکہاکہ درخت کاٹنےمیں پی ایچ اےکاجوافسرملوث ہوااس کوگرفتارکراؤں گا،متعدد بار درختوں کی کٹائی سےروکنےکاحکم دیاہے،درختوں کی کٹائی پرایس ایچ اوکوبلاکرپرچہ درج کراؤں گا۔
عدالت نےمزیدکہاکہ اس معاملےکی تحقیقات کرائی جائیں گی،سوموارکواس معاملےکی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے،متعددبارکہاکہ پارکس کوریسٹورنٹس کیلئےاستعمال نہ کریں ،پی ایچ اےکوپارکس سےمتعلق پالیسی بنانےکاکہاہے۔
عدالت نےاستفسارکیاکہ ناصرباغ کےبارےمیں کیارپورٹ ہے۔
وکیل نےجواب میں کہاکہ ناصرباغ میں پارکنگ پلازہ کی آئینی حیثیت کردی گئی ہے۔
عدالت نےکہاکہ ماہرین ناصرباغ سےمتعلق آئندہ سماعت پرتفصیلی رپورٹ پیش کریں ،ناصرباغ کامعاملہ عدالت کی نگرانی میں مکمل ہوگا،محکمہ ماحولیات صنعتی یونٹس کی آلودگی سےمتعلق رپورٹ پیش کرے ،گلی محلوں میں واشنگ اسٹیشنزپرکارروائی کیوں نہیں کی جارہی ؟
کیوں ان سروس اسٹیشنزکوجرمانےنہیں کئے جارہے ؟ عدالت نےمحکمہ ماحولیات کےوکیل سےسوال کیا۔
وکیل محکمہ ماحولیات نےکہاکہ عدالتی حکم پر141صنعتی یونٹس کوبندکیاگیا۔
عدالت نےکہاکہ ڈی جی ماحولیات اچھاکام کررہےہیں،بڑی مشکل سےصنعتی یونٹس میں ٹرٹیمنٹ پلانٹ لگوائےگئے،ان یونٹس کی فزیکل انسپکشن لازمی ہونا چاہیے۔
بعدازاں عدالت نے مختلف محکموں سےرپورٹ طلب کرتےہوئےکارروائی آئندہ ہفتےتک ملتوی کردی۔















