سہ ملکی سیریز:پاکستان کاسری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

0
17

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےفائنل میں پاکستان نےسری لنکا کےخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیاہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہےسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےفائنل میں پاکستان اورسری لنکاکی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔پاکستان پورےایونٹ میں صرف ایک میچ ہاراہےجبکہ سری لنکاٹورنامنٹ میں صرف 2میچ جیت سکاہے۔
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا:
ٹاس کےموقع پرگفتگوکرتےہوئےقومی ٹیم کےکپتان سلما ن علی آغاکاکہناتھاکہ معمولی پچ نہیں پھربھی زیادہ رن بننےکی امیدہے،لگتاہےاس پچ پر170 سے 180رنزبنیں گے،کوشش ہوگی اپنی 100فیصدصلاحیتں بروئے کار لائے، کوشش کریں گےاچھاآغازکریں،ہرشعبےمیں اچھےآغازکی ضرورت ہوتی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ وسیم جونیئرکی جگہ شاہین آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے،پاورپلےمیں جب بھی اچھاپرفارم کرتےہیں جیتتےہیں،اچھی کرکٹ کھیل کرسری لنکاکوہراسکتےہیں۔
سری لنکن کپتان داسن شناکا:
مہمان ٹیم کےکپتان داسن شناکاکاکہناتھاکہ پاکستان میں سیکیورٹی کےبہترین انتظامات ہے،بڑےمیچ کےلئے تیارہیں،لگتاہے160سے170اس پچ پراچھاٹوٹل ہے۔

واضح رہےکہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکی میزبانی پاکستان کررہاہے،سیریزمیں پاکستان ،سری لنکااور زمبابوےکی ٹیمیں شامل ہیں۔

Leave a reply