سہ ملکی سیریزفائنل:سری لنکاکو6وکٹوں سےشکست دیکرپاکستان نےٹائٹل جیت لیا

0
15

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےفائنل میں پاکستان نےسری لنکاکو6وکٹوں سےشکست دےکرٹائٹل جیت لیا۔
راولپنڈی میں کھیلےگئےسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےفائنل میچ میں پاکستان نےسری لنکاکےخلاف ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔مہمان ٹیم نےپہلے کھیلتےہوئے مقررہ 20اوورزمیں 114رنزکاہدف دیا جس کوقومی ٹیم نے19 ویں اوور میں 4وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیا۔
سری لنکاکی جانب سے کامل مشرا 59 رنز بنا کر نمایاں رہے،کوشل مینڈس نے 14 اور نسانکا نے 11 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بلےباز پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹک سکا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اورمحمدنوازنے3،3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ ابرار احمدنے2شکارکیے۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اورصائم ایوب نےاننگزکاآغازکیادونوں نےٹیم کوعمدہ آغازفراہم کیا۔صاحبزادہ فرحان  23 رنز بناکرپویلین لوٹےجبکہ صائم ایوب نے 36 بنائے،مایانازبلےبازبابر اعظم 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
کپتان سلمان علی آغا14 رن بناکروکٹ گنوابیٹھےاور فخر زمان 3 سکورکےمہمان ثابت ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے پون رتنائیکے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
محمدنوازکوعمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ اُنہوں نے فائنل میں چار اوورز میں 17 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سیریز میں دس وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a reply