سہ ملکی سیریز:زمبابوےکوشکست دیکرسری لنکانےپہلی فتح حاصل کرلی

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کےپانچویں میچ میں سری لنکانےزمبابوےکو9وکٹوں سے شکست دےکرپہلی فتح حاصل کرلی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئےسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےپانچویں میچ میں زمبابوےنےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ زمبابوےٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، سری لنکانےایک وکٹ کےنقصان پرہدف حاصل کرلیا۔
زمبابوےکےکپتان سکندررضانےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا37رنزکی اننگزکھیل کرنمایاں رہے،برائن بیننٹ نے 34 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، برینڈن ٹیلر صرف 14 رن کےمہمان ثابت ہوئے۔ ریان برل بھی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانہ اور ونندو ہسرنگا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکانےجارحانہ اندازاپنایااورایک وکٹ کےنقصان پرہدف حاصل کرلیا۔پاتھم نسانکا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔















