سہ ملکی سیریز:پنجاب حکومت کاسیکیورٹی پلان مکمل

پنجاب حکومت نےسہ ملکی کرکٹ سیریزکےلئےپاک ،سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کوسیکیورٹی فراہم کرنےکاپلان مکمل کرلیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نےفوج ،رینجرزاورایوی ایشن اثاثےطلب کرلیے۔محکمہ داخلہ پنجاب نےآرمی اور رینجرزکی تعیناتی کیلئےوفاقی وزارت داخلہ کومراسلہ بھجوادیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہےکہ لاہوراورراولپنڈی میں میچزکی سیکیورٹی کیلئےآرمی اور رینجرز کےدستےطلب کئےگئےہیں،لاہورمیں آرمی اوررینجرزکی1،1کمپنی کی خدمات طلب کی گئی ہیں،جبکہ راولپنڈی میں آرمی اوررینجرزکی3،3کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔
ترجمان کامزیدکہناہےکہ لاہورمیں آرمی ایوی ایشن کےہیلی کاپٹرزکی خدمات بھی طلب کی گئی ہیں،فوج اوررینجرزتعیناتی آرٹیکل 245،پاکستانی رینجرزآرڈیننس 1959کےتحت ہوگی۔
واضح رہےکہ سہ ملکی سیریزکےمیچز11سے27نومبرتک لاہوراورراولپنڈی میں شیڈول ہیں۔















