ٹرمپ اورنیویارک میئرکےدرمیان ملاقات21 نومبرکوشیڈول،امریکی صدرکی تصدیق

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےتصدیق کرتےہوئے کہاکہ 21نومبرکونیویارک کےنومنتخب میئر ظہران ممدانی کےساتھ ملاقات ہوگی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہے کہ نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی تودونوں کےدرمیان اس بات پر اتفاق ہواہےکہ ملاقات اوول آفس میں 21نومبرکو ہوگی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کےآغازپر ڈیموکریٹس کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے ہیں،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اورظہران ممدانی دونوں مخالف پارٹیوں کےنمائندےہیں،جس پرٹرمپ نےظہران ممدانی کوتمام فنڈزبندکرنےکی دھمکی دی تھی جس پربعدمیں آمادگی ظاہرکردی تھی۔















