ٹرمپ کا آسٹریلیا کے بونڈائی بیچ حملے پر ردعمل

0
107

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے آسٹریلیا کے بونڈائی بیچ حملے پر ردعمل دیتےہوئےکہا کہ فائرنگ کرنے والے کو سامنے آکر روکنے والا بہت بہادرشخص ہے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاوائٹ ہاؤس میں کرسمس تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہناتھاکہ آسٹریلیاکے بونڈائی بیچ پرخوفناک حملہ ہواہے،فائرنگ کرنےوالےکوسامنےآکرروکنےوالابہت بہادرشخص ہے،اس بہادرشخص نے بہت سے لوگوں کی جان بچائی۔
ان کا کہنا تھا کہ مذہبی تہوار منانے والوں کو کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں، لوگ فخر سے تہوار منائیں۔
واضح رہےکہ آسٹریلیاکےشہرسڈنی میں بونڈائی بیچ پر یہودیوں کی تقریب کے دوران فائرنگ کاواقعہ پیش آیاجس میں 16افرادہلاک ہوگئے۔

Leave a reply