ٹرمپ کےدورصدارت کاسال مکمل: امریکی صدرنےاہم کام گنوادئیے

0
25

ڈونلڈٹرمپ کے دور صدارت کا ایک سال مکمل، امریکی صدرنےاہم کام گنوادئیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کو ایک سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے لیے جتنا کام میں نے کیا ، کسی شخص یا صدر نے نہیں کیا ، اگر میں ساتھ نہ دیتا تو آج نیٹو موجود ہی نہ ہوتا اور تاریخ میں راکھ کا ڈھیر بن جاتا ، افسوس ناک لیکن یہ سچ ہے۔
ٹرمپ نے مزیدکہا کہ گرین لینڈ سے متعلق کچھ ایسا کریں گے کہ نیٹو بھی خوش ہو اور ہم بھی۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں، اقوام متحدہ کو اپنا کام جاری رکھنے دینا چاہیے۔ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس میں ہونے والے جی سیون اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ سابق وینزویلا صدر مادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ ٹیرف سے متعلق کیا فیصلہ دے گی، معلوم نہیں کیس ہار گئے تو سیکڑوں ارب ڈالر کے ٹیرف واپس کرنا پڑسکتے ہیں، ٹیرف قانونی طور پر نافذ کیے گئے، وصول شدہ ڈیوٹیز واپس کرنا مشکل ہوگا،کئی لوگ متاثر ہوں گے۔

Leave a reply