ترکیہ:چوردکان سےسوناچوری کرکےگدھےپرفرار

0
5

ترکیہ میں چورسنارکی دکان سےسوناچوری کرکےگدھےپرفرارہوگیا،پولیس نے کارروائی کرتےہوئے ملزم کوگرفتارکرلیا۔
ترکیہ  میں چوری کی انوکھی واردات کا ایک واقعہ سامنےآیاجس میں  چور دکان لوٹنے کے بعد گدھے پر سوار ہو کر فرار ہوگیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
وسطی ترکی کے علاقے کیسری میں ایک انوکھی چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔ ملزم نے فورک لفٹ کے ذریعے دکان میں داخل ہو کر شیشے کی الماریاں توڑیں اور 150 گرام سونے کے زیورات چرا لیے۔ حیران کن طور پر ملزم کسی تیز رفتار گاڑی کے بجائے گدھے پر سوار ہو کر فرار ہوا۔
بعد ازاں پولیس نے 26 سالہ مشتبہ چور کو گرفتار کر کے زمین میں دفن کیے گئے زیورات برآمد کر لیے۔

Leave a reply