وفاقی آئینی عدالت کےمزید2ججزنےحلف اُٹھالیا

0
8

وفاقی آئینی عدالت  کے مزید 2 ججز نے عہدوں کا حلف اُٹھالیا۔
وفاقی آئینی عدالت کےجج کی تقریب حلف برداری اسلام آبادہائیکورٹ کےکانفرنس روم میں ہوئی،جس میں ججزاوروکلانےشرکت کی۔
وفاقی آئینی عدالت کےچیف جسٹس امین الدین خان نےجسٹس روزی خان اورجسٹس ارشدحسین شاہ سے عہدوں کاحلف لیا۔
خیال رہےکہ اس سےقبل جسٹس کےکے آغا ، جسٹس عامرفاروق ،جسٹس حسن اظہررضوی اورجسٹس علی باقرنجفی نےاپنےعہدوں کاحلف اُٹھایاتھا۔اب چیف جسٹس امین الدین خان سمیت وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
یادرہےکہ 27ویں آئینی ترمیم کےبعدوفاقی آئینی عدالت قائم کی گئی جس میں ججزکی تقرری کی گئی ہے جس میں آج تمام ججزنےحلف اٹھالیاہے۔
واضح رہےکہ 27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کے باعث سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ  دیا تھا۔جس کوصدرمملکت آصف علی زرداری نے قبول کرلیاتھا۔

Leave a reply