انڈر19ایشیاکپ فائنل :بھارتی کھلاڑیوں کی اشتعال انگیزی،پی سی بی کامعاملہ آئی سی سی میں اٹھانےکافیصلہ

0
4

انڈر19ایشیاکپ فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کی اشتعال انگیزی کامعاملہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) میں لےجانےکافیصلہ کرلیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی کاکہناہےکہ بھارتی کھلاڑی انڈر 19 ایشیاکپ کےفائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں کواشتعال دلاتےرہے، اس متعلق آئی سی سی کو آگاہ کر رہے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیاست اور کھیل کو الگ رکھنا چاہیے، حالیہ میچ میں پھر بھارتی کھلاڑی اشتعال دلاتے رہے، اس متعلق آئی سی سی کو آگاہ کر رہے ہیں۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور سرفراز احمدکا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کارویہ کھیل کے حوالے سے بالکل اچھا نہیں تھا، بھارتی ٹیم نے غیراخلاقی رویہ اپنایا، ہم نے جیت کی خوشی اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ منائی، ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا، ٹیم ورک دکھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میں مقابلے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات اور احترام کو ہمیشہ سب سے اوپر رکھنا چاہیے۔

Leave a reply