یوکرین جیسےتنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتےہیں،ٹرمپ

0
21

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ یوکرین جیسےتنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتےہیں۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاوائٹ ہاؤس میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہنا ہےکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں امریکایاچین میں سےشایدصرف ایک ہی ملک جیتےگا،اےآئی کیلئےمرکزی اتھارٹی سےمنظوری کانظام چاہتےہیں،50مختلف ریاستوں سےمنظوری لینےکاجھنجھٹ ختم ہوناچاہیے،وینزویلامیں اب صورتحال جلدہی زمینی کارروائی تک پہنچنےوالی ہے،منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہےہیں۔
ٹرمپ کامزیدکہناہےکہ ہم یوکرین کی سیکیورٹی میں مددکریں گے،روس یوکرین جنگ میں ہزاروں لوگ مارےگئے،صدرزیلسکی کےسواکیف میں سب نے میرےامن منصوبےکوپسندکیا،یوکرین جیسےتنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتےہیں،ایسےکھیل کھیلتےرہیں گےتودنیاتیسری عالمی جنگ میں جائےگی۔
امریکی صدرکاکہناہےکہ مشرق وسطیٰ میں امن کےلئے کرداراداکیاجوکسی نےنہیں کیا،غزہ میں قیام امن کیلئےکام کررہےہیں،امریکاہفتےکویورپ میں یوکرین جنگ بندی مذاکرات میں نمائندہ بھیج سکتاہے،ایران بھی ہم سےڈیل کرناچاہتاہے،جنگ بندی کےاچھےامکان کی صورت میں میٹنگ میں شرکت کریں گے ،دنیامیں امریکاکوجتنی عزت اب مل رہی ہےپہلےکبھی نہیں ملی،روس بھی چاہتاہےکہ جوہری ہتھیاروں میں کمی ہو۔

Leave a reply