یوکرین کےعوام الیکشن اورکرپشن کاخاتمہ چاہتےہیں،زیلسکی کوانتخابات کرانا چاہئیے،ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ یوکرین کےعوام الیکشن اورکرپشن کاخاتمہ چاہتےہیں،یوکرینی صدرزیلسکی کوحقیقت پسندہوکرانتخابات کراناچاہئیے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کااپنے بیان میں کہناہےکہ امریکاٹیکنالوجی کےشعبےمیں دنیاکی قیادت کررہا ہے،امریکاآج دنیاکاپرکشش ترین ملک ہے،ِایک سال پہلےامریکاکودیوالیہ قراردیاجارہاتھا،آج امریکی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پرہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرکامزیدکہناہےکہ اقتدارسنبھالاتومہنگائی عروج پرتھی ،ڈیموکریٹس نےمہنگائی عروج پرپہنچائی اورامیگریشن بحران پیداکیا،آج حالات یکسرمختلف ہیں،تیل اورگیس کی قیمتوں میں کمی لاکرمہنگائی میں اضافےکوروکا،اوباماکیئرصحت کےشعبےمیں فراڈ تھا۔امریکامیں 18ٹریلین ڈالرکی سرمایہ کاری آرہی ہے،ہم مڈٹرم الیکشن باآسانی جیت جائیں گے۔
ٹرمپ نےکہاکہ یوکرین کواب امریکافنڈنگ نہیں کررہا،یوکرین کیلئےیورپ امریکاسےمیزائل خریدرہاہے،زیلسکی کوحقیقت پسندہوکرالیکشن کراناچاہئیے،یوکرین کےعوام الیکشن اورکرپشن کاخاتمہ چاہتےہیں۔















