انڈر19ورلڈکپ:پاکستان کاانگلینڈکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

انڈر19ورلڈکپ کےچوتھےمیچ میں پاکستان نےانگلینڈکیخلاف ٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلاجارہاہے۔جس میں نئےستارےجگمگانےکوتیارہیں،میگاایونٹ میں 16 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔میچز 50 اوورز کے فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔ایونٹ میں چوکوں اورچھکوں کی برسات ہوگی۔
انڈر19ورلڈکپ کےپہلےمیچ میں آج پاکستان اورانگلینڈکی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
گروپ مرحلے میں 24 میچز 10 دن کے دوران کھیلے جائیں گے، زمبابوے میں میچز کوئنز سپورٹس کلب، ہرارے سپورٹس کلب اور تاکاشنگا سپورٹس کلب میں ہوں گے۔
نمیبیا میں ونڈہوک کے نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ اور ایچ پی اوول مقابلوں کی میزبانی کریں گے۔
گروپ مرحلے کے بعد سپر سکس مرحلہ بھی دونوں ممالک میں ہوگا تاہم سیمی فائنلز اور فائنل مکمل طور پر زمبابوے میں کھیلے جائیں گے۔
سیمی فائنلز 3 اور 4 فروری کو ہوں گے جبکہ فائنل 6 فروری کو ہرارے میں منعقد کیا جائے گا۔
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کرنے کا عزم لیے میدان میں اترے گا۔
ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں،ان میں گزشتہ ایڈیشن کی ٹاپ سائیڈز کے سوا چند حیران کن نام بھی شامل ہیں، تنزانیہ پہلی بار کسی عالمی کرکٹ ایونٹ میں حصہ لے رہا ہے۔
واضح رہےکہ میگاایونٹ 15جنوری سےشروع ہوکررواں سال6فروری تک جاری رہےگا۔















