انڈر 19 ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈکوشکست دیکرپاکستان نےپہلی فتح حاصل کرلی

0
18

انڈر19ورلڈکپ کےمیچ میں پاکستان نےاسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کرٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈکی ٹیم نےپہلے بیٹنگ کرتےہوئے 49 اوورزمیں 187رنزبنائے ،پاکستان ٹیم نے44ویں اوورمیں 4وکٹوں کےنقصان پرہدف حاصل کرلیا۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان تھامس نائٹ  37رنزبناسکےجبکہ فنلے جونز نے 33رنزکی اننگزکھیلی اور اولی جونز نے 30 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔
پاکستانی فاسٹ بولرعلی رضانے تباہ کن بولنگ کرتےہوئے 37رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، مومن قمر نے 46رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
پاکستان انڈر 19 کی جانب سے عثمان خان نے 75 اور احمد حسین نے 47رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔
واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں انگلینڈنےپاکستان کوشکست دی تھی۔

Leave a reply