انڈر 19 ورلڈکپ سُپر سکس:پاکستان نےنیوزی لینڈکو8وکٹوں سےمات دیدی

0
6

انڈر 19 ورلڈکپ سُپر سکس مرحلےمیں پاکستان نےنیوزی لینڈکو8وکٹوں سےشکست دےدی۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ پاکستان نےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا،نیوزی لینڈکی ٹیم پہلےبیٹنگ کرتےہوئےگرین شرٹس کی شانداربولنگ کےسامنےریت کی دیوارثابت ہوئی، نیوزی لینڈ انڈر 19 کی ٹیم صرف 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کیویز کی جانب سے بوگو 39 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیاجبکہ علی رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کےتعاقب میں پاکستان انڈر19ٹیم کےکھلاڑی سمیر منہاس کی دھواں داربیٹنگ کی بدولت گرین شرٹس نے کیویز کا 111 رنز کا ہدف با آسانی 18 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔سمیرمنہاس 76 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے نہ صرف آج کا میچ جیتنا تھا بلکہ یکم فروری کو بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرنی ہے۔

Leave a reply