اقوام متحدہ اجلاس:امریکاایران میں سخت بیانات کاتبادلہ

0
28

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کی صورتحال پر امریکا اور ایران کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ ہوا۔
امریکی مندوب نے ایران کو خبردار کیا کہ مظاہرین کے قتلِ عام کو روکنے کے لیے تمام آپشنز زیرِ غور ہیں۔امریکی مندوب نے کہا کہ لاکھوں ایرانی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور امریکا ایران کے ’بہادر عوام‘ کے ساتھ کھڑا ہے۔
اس کے جواب میں اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مستقل مندوب غلام حسین نے کہا کہ ایران کا کشیدگی یا تصادم کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم اگر جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ جو قوتیں 12 روزہ جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہیں، وہ اب سیاسی عدم استحکام کے ذریعے وہی اہداف حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
ایرانی نائب مندوب نے دعویٰ کیا کہ 8 اور 10 جنوری کے دوران ایران نے داعش طرز کی دہشتگردی کا سامنا کیا، ہلاکتوں کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کر کے مداخلت کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔

Leave a reply