امریکا اور اسرائیل کو مکمل سزا دینے تک جنگ جاری رہے گی، ایران کا دو ٹوک اعلان

0
4

ایران نے اپنی عسکری پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو مکمل سزا دینے تک جنگ جاری رہے گی، جبکہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل روکنے کی بھی کڑی وارننگ دے دی گئی ہے۔

ایرانی مشترکہ فوجی کمانڈ کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے واضح کیا ہے کہ ایران اب جوابی حملوں کی پالیسی ختم کرکے امریکا اور اسرائیل پر مسلسل حملوں کی پالیسی اختیار کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ایک بوند باہر نہیں جائے گی، دنیا تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک جانے کی توقع رکھے، اور خطے میں اسرائیل، امریکا اور ان کے اتحادیوں کے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی نیول چیف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز ایران سے باقاعدہ اجازت نامہ لیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ جہازوں کو محفوظ راستہ دینے کے کھوکھلے امریکی دعووں پر یقین نہ کیا جائے، دو جہازوں نے ان دعوؤں کو سچ مانا تھا جس کے بعد وہ دھر لیے گئے۔

Leave a reply