امریکااوراسرائیل کےایران پرحملےجاری،اموات کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئیں

0
4

امریکااوراسرائیل کےایران پرحملےجاری ہیں،جس کےنتیجےمیں مجموعی طور پراب تک ایران میں اموات 1300 سے تجاوز کرگئی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق امریکااوراسرائیل نےفروری کےآخرمیں ایران پرحملہ کیا، جس پرایران نےبھی سخت ردعمل دیا اور خلیجی ممالک میں موجودامریکی اڈوں پربھرپورجوابی کارروائی کاسلسلہ جاری ہے۔
عرب میڈیاکےمطابق امریکااوراسرائیل کی جانب سےایران پرحملوں میں جنگ کےگیارہویں روز تقریباًاموات کی تعداد1300سےتجاوزکرگئی ہے۔
ایرانی میڈیاکےمطابق امریکاکی جانب سے ایران کےشہرخمین میں موجود ڈاکٹر حافظ خمینی سکول پربمباری کی گئی جس کےنتیجےمیں قریبی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔
اُدھرتہران میں بھی رات کےوقت شدیدبمباری کی گئی،مشرقی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں زور دار دھماکے سنے گئے، تہران کے رسالت اسکوائر کے قریب حملوں میں 40 افراد شہید ہونےکی رپورٹ ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی افواج ایرانی میزائل لانچرز کی تلاش جاری رکھیں گے اور جہاں بھی ملیں گے انہیں تباہ کر دیں گے۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے جوابی کارروائیوں میں33ویں لہر کے تحت مزید میزائل حملے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ ایک ٹن یا اِس سے زیادہ وزن کے بھاری میزائل استعمال کیے جائیں گے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیونےکہاہےکہ ایران کا موجودہ مذہبی حکومتی نظام خطے اور دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے، ایرانی حکومت دنیا کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مارکو روبیو نےمزید کہاکہ ایران پر حملوں کا مقصد ایران کی اس صلاحیت کو ختم کرنا ہے، ہم بزور طاقت اس مقصد کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔ ایرانی حکومت ریاستی وسائل کو دہشت گردی میں استعمال کر رہی ہے، امریکی حملوں کا مقصد ایران کے میزائل پروگرام کو تباہ کرنا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران اپنے پڑوسیوں پر حملے کر رہا ہے، توانائی اور شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، اس کے علاوہ ایران پڑوسی ممالک میں سفارتخانوں پر حملے کر رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےکہاہےکہ ایرانیوں نے ہزاروں سال اپنا دفاع کیا ہے، انتظار میں ہیں کہ دشمن ہماری مٹی پر قدم رکھے، ہم کبھی ہمت نہیں ہارتے کبھی سر نہیں جھکاتے۔ یاد رکھیں ہماری غیرت برائے فروخت نہیں ہے ۔
اُدھراسرائیلی وزارت صحت نے ایران سے جنگ میں زخمیوں کے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جنگ شروع ہونے سے اب تک 2 ہزارسےزائد افراد ہسپتال لائےگئے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق جنگ کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 191زخمیوں کوہسپتال منتقل کیاگیا جبکہ زخمیوں میں شہری اور فوج شامل ہیں۔

Leave a reply