امریکی فیڈرل کاسول ایوی ایشن اتھارٹی کےآڈٹ کافیصلہ

0
100

پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ امریکی فیڈرل نےسول ایوی ایشن اتھارٹی کےآڈٹ کافیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کیلئے پاکستان پہنچے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہان کو امریکی آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی ۔
امریکی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ملکی ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی اور آپریشنل معیار کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران امریکی ماہرین ان طیاروں کا بھی معائنہ کریں گے، جو مستقبل میں پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
ذہن نشین رہے کہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے سی اے اے اور پاکستانی ایئر لائنز کے طیاروں کا ابتدائی آڈٹ کیا تھا۔جنوری میں ہونیوالا نیا آڈٹ کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستانی ایئر لائنز کی امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔

Leave a reply